نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

اب کتنی حسیں میری عبادت کی گھڑی ہے

اب کتنی حسیں میری عبادت کی گھڑی ہے

اب کتنی حسیں میری عبادت کی گھڑی ہے

سنگ در محبوب سے تقدیر لڑی ہے

اے جان جہاں گوہر مقصود عطا کر

سائل کی صدا سن تیری سرکار بڑی ہے

اٹھوں گا نہ اب در سے تیرے جان تمنا

قیدی ہوں تیرا پاؤں میں زنجیر پڑی ہے

بیگانہ ہوا بیٹھا ہوں دنیا کے طلب سے

شیدا ہوں تیرا میری نظر تجھ سے لڑی ہے

بخشی ہے تیرے عشق نے کیا شان نرالی

دنیا تیرے دیوانے کے قدموں میں پڑی ہے

عاصی ہوں فناؔ سارے زمانے سے برا ہوں

لیکن میری سرکار کی رحمت تو بڑی ہے