نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

اپنے اللہ کا سب سے بڑا احسان بن کر

اپنے اللہ کا سب سے بڑا احسان بن کر

اپنے اللہ کا سب سے بڑا اِحساں بن کر

آگئے ختمِ رُسل رحمتِ یزداں بن کر

آگئی سامنے آنکھوں کے خدا کی صورت

آئے سَرکار جو اللہ کی بُرہان بن کر

آدمیّت کو نہ مِلتا کبھی منزل کا سُراغ

آپ آتے نہ اگر صُورتِ اِنساں بن کر

دِل کے پژمُردہ چمٔن میں کبھی آتی نہ بہار

وہ برستے نہ اگر ابرِ بہَاراں بن کر

دلِ بیمار مُبارک ترے درماں کے لِیے !

آگیا کوئی دوائے غمِ عصیاں بن کر

توبہ توبہ کبھی کٹتی نہ شبِ تارِ السَت !

آپ آتے نہ اگر صُبحِ در خشاں بن کر

حُسنِ تنزیہہ کا وہ جلوۂ اوّل اعظؔم

سب کے بعد آیا مگر نُورِ دل و جاں بن کر