نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

وہی دیتے ہیں مجھ کو اور انہیں سے مانگتا ہوں میں

وہی دیتے ہیں مجھ کو اور انہیں سے مانگتا ہوں میں

وہی دیتے ہیں مجھ کو اور انہیں سے مانگتا ہوں میں

نظام الدین سلطان المشائخ کا گدا ہوں میں

مرے خواجہ جہاں میں آپ ہی کو لاج ہے میری

برا ہوں یا بھلا جیسا ہوں لیکن آپ کا ہوں میں

مری فریاد بھی گنج شکر کا واسطہ سنیے

کہ شاہا تلخیٔ ایام سے گھبرا گیا ہوں میں

ہزاروں حسرتیں لے کر تمہارے در پہ آیا ہوں

زباں خاموش ہے لیکن سراپا مدعا ہوں میں

مری عرض تمنا بھی عجب عرض تمنا ہے

کہ تم کو مانگتا ہوں اور تمہیں سے مانگتا ہوں میں

مرے وارث مرے والی نظام الدین ہیں بیدمؔ

انہیں کا مبتلا ہوں میں انہیں پر مر مٹا ہوں میں