اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
قطب ارض و سما ہیں قطب الدین
قطب ارض و سما ہیں قطب الدین
قطب ارض و سما ہیں قطب الدین
مرکز اولیا ہیں قطب الدین
جلوۂ کبریا ہیں قطب الدین
وارث مصطفیٰ ہیں قطب الدین
دیکھتے ہیں وہی دکھاتے ہیں
حق نہ گر حق نما ہیں قطب الدین
ہر ادا دل نواز دل پرور
درد دل کی دوا ہیں قطب الدین
زندہ ہر آن جان نو سے ہیں
وہ شہید رضا ہیں قطب الدین
صرف باقی کے ساتھ باقی ہیں
ما سوا سے فنا ہیں قطب الدین
جلوہ گاہ جمال لم یزلی
کیا بتاؤں کہ کیا ہیں قطب الدین
چشم جاں سے ذہینؔ دیکھا ہے
جانِ اہل صفا ہیں قطب الدین