نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

پیمانہ پہ دے بھر کر پیمانہ معین الدین

پیمانہ پہ دے بھر کر پیمانہ معین الدین

پیمانہ پہ دے بھر کر پیمانہ معین الدین

آباد رہے تیرا مے خانہ معین الدین

تو گل ہے تو میں بلبل تو سرو تو میں قمری

تو شمع ہے میں تیرا پروانہ معین الدین

تم ہی نہیں سنتے تو پھر کون سنے میری

کس سے کہوں میں اپنا افسانہ معین الدین

جو آتا ہے جانے کا پھر نام نہیں لیتا

ہے خلد بریں تیرا کاشانہ معین الدین

پھر ہوش میں آنے کا میں نام نہ لوں بیدمؔ

کہہ دیں جو مجھے اپنا دیوانہ معین الدین