نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

میں ہوں فقیر مرشد روشن ضمیر کا

میں ہوں فقیر مرشد روشن ضمیر کا

میں ہوں فقیر مرشد روشن ضمیر کا

مجھ پہ بڑا کرم ہے مرے دستگیر کا

کتنا کرم ہے دیکھیے رب قدیر کا

دامن ہے میرے ہاتھ میں پیران پیر کا

یا غوث تیری شان پہ قربان جاؤں میں

تو لاڈلا ہے خاص عرب کے امیر کا

جھولی ہر اک کی بھرتی ہے دربار غوث میں

کتنا سخی دوارا ہے پیروں کے پیر کا

بھٹکیں گے تابہ حشر نہ راہ نجات سے

دامن پکڑ لیا ہے شہ بے نظیر کا

کیسی عطا ہے سید بغداد کی فناؔ

ہر تاجور فقیر ہے ان کے فقیر کا