اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
خدائی فوج کے سالار تاج الدین بابا ہیں
خدائی فوج کے سالار تاج الدین بابا ہیں
خدائی فوج کے سالار تاج الدین بابا ہیں
خدا کی آخری تلوار تاج الدین بابا ہیں
مئے توحید سے سرشار تاج الدین بابا ہیں
یہاں خمر و خم و خمار تاج الدین بابا ہیں
حقیقت میں یہ سجدوں کی حقیقت ہے یہ کعبہ کی
خود اپنے سامنے سرکار تاج الدین بابا ہیں
جہاں سرکار تاج الدین بابا ہیں نہیں کوئی
جہاں ہم ہیں وہیں سرکار تاج الدین بابا ہیں
حقیقت ثم وجہہ اللہ کی ہے منکشف ہم پر
جدھر منہ کیجیے سرکار تاج الدین بابا ہیں
انہیں کے مختلف ناموں سے ہے دیر و حرم زندہ
متاع کافر و دیندار تاج الدین بابا ہیں