نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

کرم کر دو تمہارا تو سخی دربار ہے بابا

کرم کر دو تمہارا تو سخی دربار ہے بابا

کرم کر دو تمہارا تو سخی دربار ہے بابا

تمہارے در پہ حاضر آج ہر لاچار ہے بابا

قسم اللہ کی دونوں جہاں میں بحرِ عصیاں سے

نوازا تم نے جس کو اُس کا بیڑا پار ہے بابا

پیے گا حشر میں کوثر پہ وہ پیمانۂ کوثر

جو تاجی میکدے کے جام کا میخوار ہے بابا

چراغِ معرفت کی روشنی مجھ کو عطا کر دو

اندھیرے چھا رہے ہیں راستا دشوار ہے بابا

ہٹا کر رخ سے پردہ آج اِس محفل میں آ جاؤ

ہر اک عاشق تمہارا طالبِ دیدار ہے بابا

تمہارا در مری قسمت، تمھی میرے مسیحا ہو

مرا دل بس تمھارے عشق کا بیمار ہے بابا

گماں ہے جس کے پھولوں پر مدینے کی بہاروں کا

نظر ٹکتی ہے جس پر وہ ترا گلزار ہے بابا

فناؔ کے ساتھ بھر دیجے امان اللہ کی جھولی

کہ یہ بھی آپ کے دربار کا لاچار ہے بابا