نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

بنا ہے فیض جہانگیری ولی اللہ کا جوڑا

بنا ہے فیض جہانگیری ولی اللہ کا جوڑا

بنا ہے فیض جہانگیری ولی اللہ کا جوڑا

رنگا ہے قادری رنگ میں نقیب اللہ کا جوڑا

یہ رتبہ اور یہ عظمت مبارک ہو مبارک ہو

تجھے رحمت نے پہنایا رسول‌ اللہؐ کا جوڑا

مریدو چوم لو بڑھ کر نرالا فیض پاؤ گے

نقیب رحمت حق ہے حبیب اللہ کا جوڑا

کرم سے بھر رہی ہے آج ہر محتاج کی جھولی

کچھ ایسی برکتیں لایا نقیب اللہ کا جوڑا

لگاؤ اس کو آنکھوں سے دلوں میں روشنی ہوگی

نرالا معرفت کا ہے نقیب اللہ کا جوڑا

فناؔ سر پر رکھو بن جائے گی بگڑی ہوئی قسمت

کے فیض بوالعلائی ہے نقیب اللہ کا جوڑا