Jashne Subhe Bahara
- Naat Academy
- Oct 31, 2019
- 1 min read
جشن صبح بہاراں
آج بارش ہو رہی ہے فلک سے انوار کی سارے عالم میں خوشی ہے آمد سرکار کی ہو گیا ہر سوُ اجالا آ گئے بدرالدجی آمنہ کے گھر میں آئیں رحمتیں غفار کی سج گئے گلیاں محلے ہر طرف ہیں رونقیں سب ہی نعتیں پڑھ رہے ہیں سیدابرار کی ہم گناہگاروں، خطا کاروں کی بخشش ہو گئی مل گئی سب کو شفاعت احمد مختار کی جگمگاتے ہیں ستارے چاند اور خورشید بھی یہ ضیاء ان کو ملی جو بھیک ہے سرکار کی بے مثل عالم میں ہےحسن و جمال آپ کا ہم سے کیا توصیف ہو گی اللہ کے شاہکار کی نعت کہنے کی سعادت بھی تو ہے ان کی عطا ورنہ تو اوقات کیا ہے ناز اوگنہار کی
صفیہ ناز صابری