top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

Hazoor Aisa Koi Intezaam Ho Jaye

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے سلام کےلیےحاضر غلام ہو جائے

میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو بلا سےپھر مری دنیا میں شام ہو جائے

تجلیات سےبھر لوں میں کاسئہ دل و جاں کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے

حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے

حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل سمٹ کےفاصلہ یہ چند گام ہو جائے

ملےمجھےبھی زبان بوصیری و جامی مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے

مزا تو جب ہےفرشتےیہ قبر میں کہہ دیں صبیح! مدحتِ خیر الانام ہو جائے

سید صبیح الدین رحمانی ???? ????ℯ?? ____________________

Huzoor aisa koi intzam ho jaye Salam ke liye hazir ghulam ho jaye

Main sirf dekh lun ek baar subh-e-taiba ko Bala se phir meri duniya me shaam ho jaye

  1. Syed Sabihuddin Rehmani

???? ????ℯ?? ____________________ ᴀᴅᴍɪɴ – Owais Razvi Qadri Siddiqui ????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

85 views
bottom of page