top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Hamesha Rehti Hai Woh Rehguzar Aankhon Mein – Hassanul Mustafa

ہمیشہ رہتی ہے وہ رہگزار آنکھوں میں کہ بھر کے لایا ہوں خاکِ دیار آنکھوں میں

میں تھوڑی دیر تو روضے کو دیکھ ہی نہ سکا کہ آ گیا تھا دلِ بے قرار آنکھوں میں

ابھی بس اتنا کہا تھا “گناہگار ہوں میں” گناہ دُھلنے لگے اشکبار آنکھوں میں

وہ التفات کے لمحے، وہ شفقتیں، وہ کرم یہ دیکھ لو، ہے ابھی بھی خمار آنکھوں میں

میں آئینے میں اِنہیں دیکھتا ہوں، روتا ہوں کہ عکسِ روضہ تھا اِن داغدار آنکھوں میں

درِ نبی ہے، یہاں سانس بھی ادب سے لے پکارنا ہو اُنہیں تو پُکار آنکھوں میں

یہ زندگی مُجھے دے کر کہا گیا مُجھ سے کہ جا! یہ ہجر کے لمحے گزار آنکھوں میں

تڑپ رکھو دلِ بےتاب میں زیارت کی رکھو ہمیشہ فضا سازگار آنکھوں میں

وہ سامنے ہیں خدایا ! یہ خواب ٹُوٹے نہیں تُو ایک لمحئہ دائم اُتار آنکھوں میں

یہ آنسئووں کی جھڑی بے سبب نہیں حسؔان ٹھہر گیا ہے کوئی انتظار آنکھوں میں

(حسؔان المصطفیٰ – سیالکوٹ)

15 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko...

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا...

bottom of page