top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Eid Mubarak!

May this blessings of Allah fill your life with happiness and open all the doors of success now and always, Eid Mubarak!

Eid Mubarak From Naat Academy

غریبوں کی نصرت، مری عید ہے یتیموں پہ شفقت، مری عید ہے مرا کام ہے ، بس خوشی بانٹنا خلائق سےالفت ، مری عید ہے چلو آو ! مل کر عبادت کریں کہ نیکی کی دعوت مری عید ہے نہیں صرف رمضان تک میری حد ہمیشہ عبادت ، مری عید ہے رہے مومنوں میں سدا اتحاد پیامِ اخوت ،، مری عید ہے عدو پرہوں”بُنیانِ مَرصوص”سب کہ ربطِ جماعت مری عید ہے نہ ہو اہل حق میں کوئ انتشار یہ کوشش یہ محنت مری عید ہے بلالی ہوں میں، اور حسینی ہوں میں شجاعت ، شہادت مری عید ہے ستم اہلِ باطل،کریں مجھپہ لاکھ سدا استقامت ، مری عید ہے ہمیـشہ بڑوں کا ادب چاہیے کہ حسنِ عقیدت مری عید ہے سبھی اہل سنت کا،میں خیر خواہ سبھی کی اعانت مری عید ہے شب وروز، ہے فکرِ ملت مجھے کہ دیں کی اشاعت ، مری عید ہے رضاۓ الٰہی کی ہردم،، تلاش عبادت، ریاضت مری عید ہے نبی کی وفا میں گزرتے ہیں دن کہ تعمیلِ سنت ،، مری عید ہے پڑوسی سے رہتاہوں میں باخبر کہ انکی رفاقت ، مری عید ہے اگر رد ہوۓ ہیں تو مجھکو وعید عمل کی اجابت مری عید ہے نہ ہو کوئ احسـاس ، تو میں ہلاک خـطا پر ندامت، مری عید ہے نہ ہو خواہشِ نفس بد،، کامیاب گناہوں سے نفرت مری عید ہے میں بچتاہوں جھوٹےسے اور جھوٹ سے فـروغِ صـداقت مری عیـد ہے بتانے سے پہلے ، عمل بھی تو کر کہ خود کونصیحت مری عید ہے مرے گلشنِ دل میں نرمی کے پھول معافی، مروت مری عید ہے فریدی،خلوصِ جگر یونہی رکھ یہ رنگِ طبیعت ، مری عید ہے

فریدی صدیقی مصباحی

18 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko...

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا...

bottom of page