نعتِ رسول ﷺ ? پھر ہوا میں درِ سرکارﷺ کی خُوشبو آئی اُن ﷺ کے دربارِ ضیابار کی خوشبو آئی
ہم کولاریب مدینے کے چمن زاروں میں پھول توپھول ہیں، ہر خارکی خُوشبو آئی
آج پھرشہرِ نبی ﷺ سے کوئ جھونکا آیا خاکِ کوۓ شہِ ابرار ﷺ کی خُوشبو آئی
دل سے اے سرورِ دیں ﷺ آپ کو جب یاد کیا میری جانب کسی گلزار کی خوشبو آئی
آپ ﷺ کا جلوہ تصّور میں جودیکھا ہم نے آپ ﷺ کی خواہشِ دیدار کی خوشبو آئی
پھر زیارت کی تمنّا مرے دل میں جاگی پھر حرم کے در و دیوار کی خوشبو آئی
روح افروز فضاؤں میں حرم کی مجھ کو سرور و صاحب و سردار کی خوشبو آئی
مشک وعنبر کی نہیں اب اسے حاجت، جس کو آپ ﷺ کے گیسوۓ خم دار کی خوشبو آئی
عشق جس کو بھی ملا عشقِ بلالی جیسا کب اسے درہم و دینار کی خوشبو آئی
دکھ میں ہر درد میں جب انﷺکو پکارا میں نے مجھ کو مُونس، مرے غم خوار کی خوشبو آئی
بے طرح تیز ہوئیں دھڑکنیں دل کی زینب سیدی ﷺ کے درِ انوار کی خوشبو آئی
کلام : سیدہ زینب سروری #NaatAcademy