top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Adab e Naat

آدابِ نعت


نعت خوانی کے آداب اور بعض نعت خوانوں کی بیجا حرکتوں کی اصلاح ...


بارگاہِ مصطفیٰﷺ میں عاجزی سے نعت پڑھ

خود نمائی چھوڑ دے اور سادگی سے نعت پڑھ


سن رہے ہیں مصطفیٰﷺ اور تو ہے اُن کے سامنے

اِس حقیقت کو سمجھ، پاکیزگی سے نعت پڑھ


تیرے لائق ہو نہیں سکتا گوَیّوں کا طریق

اے نبیﷺ کے نعت خواں، سنجیدگی سے نعت پڑھ


پہلے اخلاص و عقیدت کے مصلے کو بچھا

پھر بصدتعظیم، طرزِ بندگی سے نعت پڑھ


زندگی گذرے دفاعِ عظمتِ سرکارﷺ میں

لے کے آئینِ رضا، عشقِ نبی ﷺ سے نعت پڑھ


ہر تکلف، ہر بناوٹ، ہر اداکاری سے دُور

دل سے جو نکلیں، اُن اشکوں کی نمی سے نعت پڑھ


منبر و محراب کا جس سے تقدس ہو بلند

یوں زبان و قلب کی شائستگی سے نعت پڑھ


حرکتِ بے جا نہ ہو، اُسلوب بازاری نہ ہو

عشق و ایمان و ادب کی روشنی سے نعت پڑھ


دین کی خدمات میں عالِم کا ہمسر کون ہے

اُن کے قدموں سے لپٹ، دل بَستگی سے نعت پڑھ


عالموں کی قدر میں تیرے لیے بھی قدر ہے

علم والوں کی محبت پروری سے نعت پڑھ


قوم میں فکر و عمل کی قوتیں بیدار ہوں

مومنانہ شان اور رنگِ خودی سے نعت پڑھ


دل کی سچی کیفیت مقبول ہوتی ہے یہاں

چاہیے کوثر تو پوری تشنگی سے نعت پڑھ


نعت خوانی، نوٹ خواہی کا ذریعہ مت بنا

رب نوازے گا تجھے، بس خوش دلی سے نعت پڑھ


ہو نہ تیری ذات سے باطل عقائد کا فروغ

رب سے ڈر اور عالموں کی رہبری سے نعت پڑھ


خواہشِ داد و دَہِش اپنے لیے اک عیب ہے

اے مرے پیارے، نہ ایسی دل لگی سے نعت پڑھ


ناروا ہے منبرِ سرکار پر یہ شور و غُل

پاسِ مدحت کی مکمل آگہی سے نعت پڑھ


نام و شہرت اور انا، عشقِ نبیﷺ میں کر فنا

حضرتِ حسان کی وارفتگی سے نعت پڑھ


نعت خوانی کے سبب تعلیم سے غافل نہ ہو

پہلے پڑھ، پھر علم و فن کی پختگی سے نعت پڑھ


صرف ہونٹوں پر نہ ہوں ان کی ثنا کے زمزمے

شاہِ بطحا کی مکمل پیروی سے نعت پڑھ


سب کو بزمِ نعت کی روحانیت کا ہو خیال

نعت سننے والے ! تو بھی خامشی سے نعت پڑھ


پیکرِ عشق و ادب میں اے فریدؔی ڈھل کے چل

راہِ مدحت میں بڑی نازک روی سے نعت پڑھ


فریؔدی صدیقی مصباحی

مسقط عمان






1,096 views

Recent Posts

See All
bottom of page