اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
غریبوں کی حاجت روا کرنے والے
غریبوں کی حاجت روا کرنے والے
غریبوں کی حاجت روا کرنے والے
فقیروں کو دولت عطا کرنے والے
عفو کرنے والے عطا کرنے والے
کرم چاہتے ہیں خطا کرنے والے
اِشاروں سے مردے جلا دینے والے
تَبَسُّم سے دل کی دوا کرنے والے
سناتے ہیں تفسیرِ تنزیلِ محکم
جناب نبی کی ثنا کرنے والے
نہیں جانتے رنج و غم چیز کیا ہے
تری یاد صبح و مسا کرنے والے
ہدایت سے ان کی ہوئے داد ُگستر
ستم کرنے والے جفا کرنے والے
اَسیرانِ عصیاں کی شانِ کرم سے
شفاعاتِ روزِ جزا کرنے والے
وہ صدیق اَکبر وَفا کرنے والے
نبی پر دل و جاں فدا کرنے والے
نعیمِؔ سیاہ کار پر بھی کرم ہو
دو عالم کو دولت عطا کرنے والے