نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

ہے آمدِ سعید شہِ کائنات کی

ہے آمدِ سعید شہِ کائنات کی

ہے آمدِ سعید شہِ کائنات کی

بالاہتمام جشن منانے کا وقت ہے

احسانِ ایزدی ہے ولادت رسولﷺ کی

لوحِ جبیں بہ عجز جھکانے کا وقت ہے

تبلیغِ دیں کے واسطے گھر گھر بصد نیاز

ذکرِ نبی ﷺ کی بزم سجانے کا وقت ہے

محفل سجی ہوئی ہے سلام و درود کی

یہ وقت ‘ نعت پاک سنانے کا وقت ہے

مطلوب ہے جو تم کو شفاعت حضورﷺ کی

شرم خطا سے اشک بہانے کا وقت ہے