اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
خدا کا نور تجھ میں ہو بہو ہے
خدا کا نور تجھ میں ہو بہو ہے
خدا کا نور تجھ میں ہو بہو ہے
خدا پنہاں مگر تو روبرو ہے
تری عظمت کا اندازہ ہو کس کو
خدا ہے اور خدا کے بعد تو ہے
تجھے سوچنا محبت تجھے دیکھنا عبادت
یہی میری بندگی ہے میں کروں تری تلاوت
اتنی کھلی ہے ہم پہ حقیقت ترے رخ کی
اللہ بھی کرتا ہے تلاوت ترے رخ کی
کونین میں تو بعد خدا ارفع و اعلیٰ
کونین کے ہر گوشے میں ہے تجھ سے اجالا
قرآن کو ہم پڑھتے ہیں از راہ عقیدت
قرآن تجھے پڑھتا ہے اے سید والا