نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

مجھے مار چاہے جلا شاہ وارث

مجھے مار چاہے جلا شاہ وارث

مجھے مار چاہے جلا شاہ وارث

میں خوش ہوں جو تیری رضا شاہ وارث

اڑا کر یہاں سے صبا مجھ کو لے چل

جہاں پر ہیں رونق فزا شاہ وارث

گزرتے ہیں جو مجھ پہ فرقت کے صدمے

وہ اظہار ہیں تم پہ یا شاہ وارث

نشان دوئی دل میں باقی نہ رکھا

ہے کیا نام نام ولا شاہ وارث

پڑی ہے یہ بیدمؔ پہ مشکل خدا را

بنو اس کے مشکل کشا شاہ وارث