نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

شہید کربلا کی مومنو جب یاد آتی ہے

شہید کربلا کی مومنو جب یاد آتی ہے

شہید کربلا کی مومنو جب یاد آتی ہے

تڑپ جاتی ہے دنیا خون کے آنسو بہاتی ہے

یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین

سجدے میں سر کٹانے کو آکر کٹا دیا

لیکن خدا کے نام کا ڈنکا بجا دیا

یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین

دید کی گر تلاش ہے سر کو جھکا نماز میں

دل سے خودی کو دور کر خود کو مٹا نماز میں

آئے گا تجھ کو جب نظر روح خدا نماز میں

پہلے حسین کی طرح سر کو کٹا نماز میں

یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین

کس کی مجال اے حسین کس کی ہو تجھ سے ہم سری

باپ کے گھر امامتیں نانا کے گھر پیمبری

شکل حسین دیکھ کر حق بھی کہے گا حشر میں

اے مرے مصطفیٰ کے لال امت مصطفیٰ بری

یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین