اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
میرا دل اور میری جان مدینے والے
میرا دل اور میری جان مدینے والے
میرا دل اور میری جان مدینے والے
تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے
بھر دے بھر دے میرے داتا میری جھولی بھر دے
اب نہ رکھ بے سر و سامان مدینے والے
کل کے مطلوب کا محبوب ہے معشوق ہے تو
اللہ اللہ ہے تیری شان مدینے والے
آڑے آتی ہے تیری ذات ہر اک دکھیا کی
میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے
دل بھی مشتاق شہادت ہے کماں دار عرب
اس طرف بھی کوئی پیکان مدینے والے
سگ طیبہ مجھے سب کہہ کے پکاریں بیدمؔ
یہی رکھیں میری پہچان مدینے والے