نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

پیار کے پھول چڑھانے کے لیے آئے ہیں

پیار کے پھول چڑھانے کے لیے آئے ہیں

پیار کے پھول چڑھانے کے لیے آئے ہیں

اپنے بابا کو منانے کے لیے آئے ہیں

دل میں معراج عبادت کی تمنا لے کر

سر ترے در پہ جھکانے کے لیے آئے ہیں

اپنے محتاجوں پہ فرماؤ کرم گنج شکر

حال غم تم کو سنانے کے لیے آئے ہیں

صدقہ خواجہ قطب حاضری یہ کر لو قبول

جان و دل تم پہ لٹانے کے لیے آئے ہیں

ہو کرم گنج شکر آج یہ دیوانے ترے

بگڑی تقدیر بنانے کے لیے آئے ہیں

حسن بابا پہ فدا ہو کے یہ سب دیوانے

محفل عشق سجانے کے لیے آئے ہیں

فیضیاب ان سے فقط تو ہی نہیں دیکھ فناؔ

میرے سرکار زمانے کے لیے آئے ہیں