نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

کس درجہ بلندی پہ قسمت کا ستارہ ہے

کس درجہ بلندی پہ قسمت کا ستارہ ہے

کس درجہ بلندی پہ قسمت کا ستارہ ہے

دامن میرے ہاتھوں میں خواجہ جی تمہارا ہے

تم میرے سفینے کی کرتے ہو نگہبانی

اب میرے سفینے کو ہر موج کنارا ہے

کیوں چھوڑ کے ہم جائیں دربار کرم تیرا

جانا تیرے ٹکڑوں پر منگتوں کا گزارا ہے

اے جان جہاں ہم کو کچھ حسن کا صدقہ دے

ہم نے تیری چوکھٹ پر دامن کو پسارا ہے

کعبے کی تجلی کو کس آنکھ سے دیکھوں میں

اب میری عبادت کو دیدار تمہارا ہے

قربان فناؔ ان کی اس بندہ نوازی پر

بحر غم عصیاں سے خود پار اتارا ہے