اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ
نہیں چین دیتا زمانہ محمد
نہیں چین دیتا زمانہ محمد
نہیں چین دیتا زمانہ محمد
بس اب جلد طیبہ بلانا محمد
پھنسا ہے یہ گرداب رنج و الم میں
مرا پار بیڑا لگانا محمد
مجھے مال و دولت کی پروا نہیں ہے
گدا اپنے در کا بنانا محمد
نہ ہوتے جو تم شافعٔ روز محشر
کہاں تھا ہمارا ٹھکانہ محمد
صدا قم بہ اذنی کی مجھ کو سنا کر
میں بیدمؔ پڑا ہوں جلانا محمد