نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

میرے صابر بڑی امید کرم لائے ہیں

میرے صابر بڑی امید کرم لائے ہیں

میرے صابر بڑی امید کرم لائے ہیں

تیرے دیوانے ترے در پہ چلے آئے ہیں

جو بھی مے خوار بنا صابری مے خانے کا

اس کو کلیر سے چھلکتے ہوئے جام آئے ہیں

عرس صابر کا ہے دیدار کرو صابر کا

آج وہ جلوہ دکھانے کے لیے آئے ہیں

میرے صابر تری محفل سے ترے دیوانے

تیرا غم تیری طلب دل میں چھپا لائے ہیں

اے فناؔ عشق میں مرشد کے فنا ہو جاؤ

راز مجھ کو مرے صابر نے یہ سمجھائے ہیں