Skip to main content
Naatepaak

مصطفیٰ کی ذات پر پڑھئیے درود

By January 10, 2020No Comments

مصطفیٰ کی ذات پر پڑھئیے درود
خود خدا نے آپ پر بھیجے درود

اس کا ہر غم سر خوشی میں ڈھل گیا
پڑھ لیا جی جان سے جس نے درود

دے کے اپنی اور فرشتوں کی مثال
رب نے فرمایا مرے بندے درود

کام آئے گا یہ روز حشر بھی
پار کروائے گا پل پر سے درود

جب سر میزاں عمل تلنے لگیں
کام آئے فرد بے کس کے درود

ساتھ شامل ہوں ملائک آپ کے
پڑھئے ذات پاک پر ایسے درود

آپ کے ہوتے ہیں دس درجے بلند
جب زباں پر آپ کی آئے درود

ایسے لگتا ہے کہ پڑھتے رہتے ہیں
میرے گلشن کے سبھی پودے درود

یاد گر ہوتا نہیں کوئی سبق
ذات آقا پر پڑھو بیٹے درود

بھول جاتے ہیں اگر کچھ رکھ کے آپ
اک وظیفہ کیجئیے پڑھیے درود

رب دعا کرتا نہیں ایسی قبول
بھیجا جائے جس کو ازہر بے درود

محمد اویس ازہر مدنی

???? ????ℯ?? ________________________________
ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets
https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi
#OfficialNetwork
#NaatAcademy
#NaatEducation
#NaatAcademyIndia
#NaatDiary
#NaatWrites
#NaatWriters
#IslamicPoetryWriters
#NewNaat2020
‎#نعتِ_رسول_مقبولﷺ
‎#نعت_اکیڈمی
‎#صلى_الله_عليه_وسلم
‎#درودشریف ‎#درودوسلام