top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا کاشانہ رہے

یا خدا ہر دم نگہ میں ان کا کاشانہ رہے دونوں عالم میں خیال روئے جانانہ رہے

اے عرب کے چاند تیرے ذرے کا ذرہ ہوں میں تا ابد پر نور میرے دل کا کاشانہ رہے

کیوں معطر ہو نہ خوشبو سے دوعا لم کا دماغ پنجۂ قدرت ترے گیسو کا جب شانہ رہے

جس مکاں کی اپنی پائے پاک سے عزت بڑھائیں کیوں نہ سب امراض کا وہ گھر شفا خانہ رہے

زندگی میں بعد مردن انکے نام پاک سے یا خدا آباد میرے دل کا ویرانہ ہے

عین ایماں ہے یہی اور ہے ہر اک مومن پہ فرض ان کے نام پاک کا دنیا میں مستانہ رہے

در دلب مصرع ہو یہ جب سیر ہوں پیاسے ترے ساقی ِکو ثر ترا آباد میخانہ رہے

مست ان کے جھومتے ہیں جوش میں کہتے ہوئے ساقی ِکو ثر ترا آباد میخانہ رہے

کیوں جلائے نارو دوزخ اس کو اے شمعِ ہدیٰ جو فدا دنیا میں تم پر مثل پروانہ رہے

محو نظارہ رہیں تا حشر آنکھیں یا خدا اور دلِ وحشی رُخ و گیسو کا دیوانہ رہے

کر بلند ایسا علم اسلام کا اے شاہ دیں مسجدیں آباد ہوں ویران بُت خانہ رہے

ہے جمیل قادری کےوردلب نعت نبی بعد مردن بھی لحد میں ذکر جانا نہ رہے

قبالۂ بخشش

3 views
bottom of page