top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہم بھی اے کاش مدینے کو بلائے جاتے

ہم بھی اے کاش مدینے کو بلائے جاتے رو کے سرکار کو دُکھ درد سنائے جاتے

زندگی اسوہ سرکار پہ ہوتی جو بسر پھر نہ دنیا میں مسلمان ستائے جاتے

اہل کفار میں ہو جاتا تھا لرزاں طاری جس گھڑی نعرہ تکبیر لگائے جاتے

کاش! طیبہ میں کبھی اپنا بلاوا ہوتا حالِ دل آقا کو رو رو کے سنائے جاتے

آؤ امداد کو پھر ہند میں ابن قاسم ہند میں پھر ہیں مسلمان ستائے جاتے

میرے سرکار کو دنیا یہ سمجھ جائے اگر پھر تو ہر گھر میں ہی میلاد منائے جاتے

ڈنک سہتے رہے محبوب کو تکلیف نہ دی دوستی ایسی ہے یاروں سے نبھائے جاتے

کربلا سے ہمیں پیغام حسینی ہے ملا سر کو دے کر بھی ہیں اسلام بچائے جاتے

آج محفل میں ہے جو نعت پڑھی طارق نے جاکے سرکار کو طیبہ میں سنائے جاتے

محمد طارق قادری آعظمی

57 views

Recent Posts

See All
bottom of page