top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہر وقت ہے اب جلوہ نمائی تیرے در کی

تھی جس کے مقدر میں گدائی تیرے در کی قدرت نے اسے راہ دکھائی تیرے در کی

ہر وقت ہے اب جلوہ نمائی تیرے در کی تصویر ہی دل میں اتر آئی تیرے در کی

ہیں عرض و سماوات تری ذات کا صدقہ محتاج ہے یہ ساری خدائی تیرے در کی

انوار ہی انوار کا عالم نظر آیا چلمن جو ذرا میں نے اٹھائی تیرے در کی

مشرب ہے مرا تیری طلب تیرا تصور مسلک ہے مرا صرف گدائی تیرے در کی

در سے ترے الله کا در ہم کو ملاہے اس اوج کا باعث ہے رسائی تیرے در کی

اک نعمت عظمیٰ سے وہ محروم رہ گیا جس شخص نے خیرات نہ پائی تیرے در کی

میں بھول گیا نقش و نگار رخ دنیا صورت جو میرے سامنے آئی تیرے در کی

تازیست تیرے در سے میرا سر نہ اٹھے گا مر جاؤں تو ممکن ہے جدائی تیرے در کی

صد شکر کہ میں بھی ہوں تیرے در کا صد فخر کہ حاصل ہے گدائی تیرے در کی

پھر اس نے کوئی اور تصور نہیں باندھا ہم نے جسے تصویر دکھائی تیرے در کی

ہے میرے لیے تو یہی معراج عبادت حاصل ہے مجھے ناصیہ سائی تیرے در کی

آیا ہے نصیر آج تمنا یہی لے کر پلکوں سے کیے جائے صفائی تیرے در کی

کلام : حضرت پیر شاہ نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ

26 views

Recent Posts

See All
bottom of page