نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

رسولوں کے سردار تشریف لائے

رسولوں کے سردار تشریف لائے

رسولوں کے سردار تشریف لائے

مبارک ہو سرکار تشریف لائے

بنایا جنہیں اپنا محبوب حق نے

وہ دلبر وہ دلدار تشریف لائے

جو اللہ کے بعد مختارِ کل ہیں

وہ مالک وہ مختار تشریف لائے

جو دن رات روتے تھے امت کی خاطر

وہ امت کے غم خوار تشریف لائے

ہے مہکا ہوا جن سے باغِ دو عالم

وہی جانِ گلزار تشریف لائے

مددگار ہیں جو زمانے میں سب کے

وہ سب کے مددگار تشریف لائے

جنہیں پیار کرتا ہے پرنمؔ زمانہ

جنہیں سب سے ہے پیار تشریف لائے