نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

منبع نورِ رسالت منظر اسلام ہے

منبع نورِ رسالت منظر اسلام ہے

منبع نورِ رسالت منظر اسلام ہے

درس گاہِ علم و سنت منظر اسلام ہے

قبلہ گاہِ دین و ملت منظر اسلام ہے

مرکز اصلاحِ خلقت منظر اسلام ہے

یادگارِ اعلیٰ حضرت منظر اسلام ہے

دور سے آتا یہاں ہر ایک تشنہ کام ہے

بادۂ حب نبی کا اس کو ملتا جام ہے

آپ کٹ جاتا ہے اس سے جو بھی نافر جام ہے

منکروں کے واسطے یہ تیغ خوں آشام ہے

جیسا اس کا نام ہے ویسا ہی اس کا کام ہے