نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

جلوؤں سے محمد کے روشن میرا سینہ ہے

جلوؤں سے محمد کے روشن میرا سینہ ہے

جلوؤں سے محمد کے روشن میرا سینہ ہے

کعبہ ہے کلیجے میں اور دل میں مدینہ ہے

اب دور بہت ساحل سرکارِ مدینہ ہے

للہ مدد کیجیے طوفان میں سفینہ ہے

ہیں اور بھی دنیا میں دربار بہت لیکن

دربارِ مدینہ پھر دربارِ مدینہ ہے

اے چارہ گرو میرے مرنے کا نہ غم کرنا

الفت میں محمد کی مرنا مرا جینا ہے

کیوں جائے کوئی سائل خالی درِ اقدس سے

جب آپ کا در آقا رحمت کا خزینہ ہے

تو عشق محمد میں ہستی کو فنا کر دے

اللہ سے ملنے کا پرنمؔ یہ قرینہ ہے