top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

پائیں قرآن سے تنویر تو ہوجاتی ہے نعت

پائیں قرآن سے تنویر تو ہوجاتی ہے نعت عرض نمودہ : محمد حسین مشاہد رضوی

دل سے آقا کی ہو توقیر تو ہوجاتی ہے نعت ہو خیالات میں تطہیر تو ہوجاتی ہے نعت

درس گہ نعت کی لاریب ہے قرآنِ عظیم پائیں قرآن سے تنویر تو ہوجاتی ہے نعت

صرف الفاظ و معانی سے نہیں کچھ حاصل جب عمل کی بھی ہو تاثیر تو ہوجاتی ہے نعت

مصحفِ روے پیمبر کی ہر ایک آیت کی کوئی کرتا ہے جو تفسیر تو ہوجاتی ہے نعت

رنج و آلام کے طوفانوں سے بچنے کے لیے دل سے ہو نالۂ شبگیر تو ہوجاتی ہے نعت

بگڑے حالات پہ آقا کے تصور کے طفیل جگمگا اٹھتی ہے تقدیر تو ہوجاتی ہے نعت

ان کی مدحت کے ارادے میں مشاہد رضوی حرف کرتے رہیں تحریر تو ہوجاتی ہے نعت  محمد حسین مشاہد رضوی

11 views
bottom of page