top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نگاہوں میں ہےسبز گنبد کا منظر

نگاہوں میں ہے سبز گنبد کا منظر تو یاد ان کی دل میں سمائی ہوئی ہے

میں قربان اس نسبتِ مصطفی کے یہ نسبت بڑا رنگ لائی ہوئی ہے

ہم اہل وفا کا بھرم ہیں تو وہ ہیں عطا ہیں تو وہ ہیں کرم ہیں تو وہ ہیں

جِسے لوگ کہتے ہیں ویرانہ دل یہ دنیا انہیں کی بسائی ہوئی ہے

خلش قلبِ بیتاب کی کم نہ ہوتی دلیل ِ محبت فراہم نہ ہوتی

سلامت رہیں میری آنکھوں کے آنسو یہی زندگی میں کمائی ہوئی ہے

گدائے نبی ہے زمانے کا سلطاں فدا اس کی قسمت پہ ہے شانِ شاہاں

خدا کی قسم وہ غنی ہے کہ جس نے مدینے میں دھونی رمائی ہوئی ہے

کبھی خود کو میں نے مدینے میں پایا کبھی عرش بھی میری آنکھوں میں آیا

یہ ان کی محبت نے معراج بخشی مری لامکاں تک رسائی ہوئی ہے

یہ نام محمد میں تاثیردیکھی بدلتی ہوئی پل میں تقدیر دیکھی

انہیں جب پکارا ہے بیتاب ہو کر مری قید غم سے رہائی ہوئی ہے

غلامِ رسولِ مکرّم ہے خاؔلد نہ زاہد ہے خاؔلد نہ عابد ہے خاؔلد

مگر اس کرم کا ٹھکانا نہیں ہے پہاڑ ایک نا چیز رائی ہوئی ہے

17 views
bottom of page