top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

مرتبہ مجھ کو فنا فی العشق کا درکار ہے

مرتبہ مجھ کو فنا فی العشق کا درکار ہے اپنے آئینے میں عکسِ مصطفٰے درکار ہے

جیسا وہ فیاض ویسی تہی دامانی مری مجھ بھکاری کو شہ ارض و سما درکار ہے

لوٹ جا عہدِ نبی کی سمت رفتارِ جہاں پھر مری پسماندگی کو ارتقا درکار ہے

میں نے اپنی جستجو میں کتنی صدیاں کاٹ دیں میرے مولا مجھ کو اپنا ہی پتہ درکار ہے

قیمتی پوشاک میں بھی ہے برہنہ زندگی روشنی کو تیرے سائے کی قبا درکار ہے

صرف تجھ پہ خرچ کرنا چاہتا ہوں زندگی ایک شب میں عمر بھر کا رت جگا درکار ہے

لے بھی لے اب اپنی رحمت کی پناہوں میں اسے امتِ بیمار کو دارالشفا درکار ہے

زینہِ خوشنودیِ حق ہیں ترے نقشِ قدم پہلے وہ تیرا بنے جس کو خدا درکار ہے

ایک پل بھی ہو بہت تجھ تک پہنچنے کے لیے طے نہ جو کرنا پڑے وہ راستہ درکار ہے

مبتلائے حبسِ دوری ہے مظفؔر وارثی شاہِ بطحا! اس کو بطحا کی ہوا درکار ہے

مظفؔر وارثی

20 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page