top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

طیبہ کی آرزو میں میرا دل اداس ہے

کلام : سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمی مارہروی علیہ رحمہ

طیبہ کی آرزو میں میرا دل اداس ہے زندہ ہوں بس کہ پھر وہاں جانے کی آس ہے

منسوخ ہو چکی ہیں تمامی شریعتیں دین محمدی ہی جہاں کی اساس ہے

محبوب کبریا کی فضیلت تو دیکھیے دست کرم میں ان کے دو عالم کی راس ہے

قُلْ اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ کی رٹ نجدی سنبھل وہ نور ہیں، بشری لباس ہے

ہاں مَا اَنَا بِقَارِي فقط انکسار تھا مَا کَانَ مَا یَکُوْن کا علم ان کے پاس ہے

کیا پوچھتے ہیں آپ، ہے کیا خُلقِ مصطفی قرآن پاک کا یہ حسیں اقتباس ہے

جالی در رسول کی میں چوم لوں مگر آداب کا لحاظ ہے حرمت کا پاس ہے

اس کو بھلا ہو فکر نکیرین کس لیے طیبہ کے تاجدار کا جو روشناس ہے

رند ان معرفت کی بجھے کیسے تشنگی ساقی ہمیں تو جرعہ کوثر کی پیاس ہے

نور ازل کا جلوہ اول حضور ہیں دل نور جسم نور ہے نوری لباس ہے

طیبہ کی ارض پاک پہ تدفین ہو مری اللہ کے حضور یہی التماس ہے

قرآن پاک نے ہمیں تعلیم دی یہی اللہ کے ولی کو نہ غم ہے نہ یاس ہے

مارہرہ ہند میں ہے مدینہ عرب میں ہے دو جسم دور دور ہیں دل پاس پاس ہے

پیوست لب ہوں اسم محمد پہ بار بار دیکھو تو ان کے نام میں کتنی مٹھا س ہے

نظمی کو فخر اپنے نسب پر نہیں مگر ہاں یہ کہ مصطفیٰ کے گھرانے کا داس ہے

نظمی کفن میں یوں ہی نہیں مسکرائے ہے دیدار مصطفیٰ کی اسے پوری آس ہے نظمی میاں مارہروی علیہ رحمہ

34 views
bottom of page