top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا

زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا

یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا

فضا میں لبیک کی صدائیں ، ز فرش تا عرش گونجتی ہیں ہر ایک قربان ہو رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا

یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر پہنچنا در پر تو کہنا آقا ﷺ، سلام لیجیے غلام آیا

یہ کہنا آقاﷺ بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں بلاوے کے منتظر ہیں ، لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا

دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی ، وہ جذبہ آخر کو کام آیا

خدا تیرا حافظ و نگہباں ، او راہ بطحا کے جانے والے نوید صد انبساط بن کر پیام دارالسلام آیا

شاعر یوسف قدیری

27 views

Recent Posts

See All
bottom of page