top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

دل کعبے کا کعبہ ہےمدینہ ہے نظر میں

دل کعبے کا کعبہ ہے مدینہ ہے نظر میں

اللہ کا محبوب ہے مہمان مرے گھر میں

کونین میں ہے نورِ محمد سے اُجالا

ہے نقشِ کفِ پا کی ضیاء شمس و قمر میں

توصیف محمد سے ہے سر شار مرا دل

انوار کی بارش ہے مرے قلب و جگر میں

یہ معجزہ گیسو ورخسار نبی ہے!

ہر رات سُہانی ہے تو ہے نور سحر میں

کونین کی نعمت بھی نہیں اس کے برابر

جو کیف ملا ہم کو مدینے کے سفر میں

وہ قاسمِ نعمت بھی ہیں محبوبِ خُدا بھی

کیا چیز نہیں سرور کونین کے گھر میں

اے ماہِ مدینہ ترے جلوؤں کے تصدّق

ہر ذرّہ ہے خورشید تری راہ گزر میں

آنکھوں میں لیے پھرتا ہوں خاؔلد وہی تنویر

ہے گنبد خضرا میری آغوش نظر میں

27 views
bottom of page