top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے










دل و نگاہ کی دنیا نئی نئی ہوئی ہے درود پڑھتے ہی یہ کیسی روشنی ہوئی ہے

میں بس یوں ہی تو نہیں آ گیا ہوں محفل میں کہیں سے اذن ملاہے تو حاضری ہوئی ہے

جہانِ کُن سے اُدھر کیا تھا کون جانتا ہے مگر وہ نور کہ جس سے یہ زندگی ہوئی ہے

ہزار شکر غلامانِ شاہ بطحا میں شروع دن سے مری حاضری لگی ہوئی ہے

بہم تھے دامنِ رحمت سے جب تو چین سے تھے جدا ہوے ہیں تو اب جان پر بنی ہوئی ہے

یہ سر اُٹھائے جو میں جا رہا ہوں جانبِ خلد مرے لیے مرے آقا ؐنے بات کی ہوئی ہے

مجھے یقیں ہے وہ آئیں گے وقتِ آخر بھی میں کہہ سکوں گا زیارت ابھی ابھی ہوئی ہے






افتخار حسین عارف

42 views

Recent Posts

See All
bottom of page