top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

دل جھوم اٹھا

دل جھوم اٹھا اور چلنے لگی رحمت کی ہوا سُبحان اللہ

مائل بہ کرم وہ آہی گئے جب یاد کیا سُبحان اللہ

نادار کی بخشش کا ساماں ہر غم کی دا دُکھ کا درماں

اس چشم ِ کرم کی اک جُنبش اے صلی عل سُبحان اللہ

اپنوں کےلئے بھی رحمتِ کل غیروں کے لئے ہا دئ سُبل

ہے نور مجسم کی پیاری ہر ایک ادا سُبحان اللہ

جب کثرت ِ غم سے گھبرا کر ہم سوئے مدینہ تکتے ہیں

فریاد سے پہلے سنتے ہیں سرکار صدا سُبحان اللہ

ہم ایسے نکموں پر ان کی ہےکتنی عنایت روز افزوں

ہر حال میں ہیں ہم محوِ خطا وہ محوِ عطا سُبحان اللہ

یہ اوج وشرف افلاک ہدف حیران ہیں سب اسلاف وخلف

قوسین کا وہ قرب ِ کامل یہ اوج دنی سُبحان اللہ

سرکار کے در پر اے خاؔلد تکرار دعا کا ذکر ہی کیا

اللہ غنی اس در پہ دعا ہے قصدِ دُعا سُبحان اللہ

22 views
bottom of page