top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

خدائے پاک بھی خود جن پہ بھیجتا ہے درود

خدائے پاک بھی خود جن پہ بھیجتا ہے درود

وہ ایک ذات ہے سب کی نجات کی ضامن

گنہ گار و سند ہے یہی رہائی کی۔۔

یقیں کے ساتھ محمد کا تھام لو دامن

خود ہی تمہید بنے عشق کے افسانے کی

آبرودیکھئے سرکار کے دیوانے کی

اٹھ گئے اس کی نگاہوں سے حجابات سبھی

جس نے اک بوند بھی پی لی ترے پیمانے کی

آپ کی یاد سے روشن ہیں تمنا کے چراغ

آپ کے دم سے ہے رونق مرے ویرانے کی

آپ کی نعت سے مربوط ہے اب میرا وجود

کچھ نہ تھی ورنہ حقیقت مرے افسانے کی

ہے مرے کیف سے اب کیف کا چشمہ جاری

خیر ہوساقیءکوثر ترے مے خانے کی

کوئی دشمن بھی جو آجائے تو دیتے ہیں اماں

میرے سرکار کو عادت نہیں ٹھکرانے کی

جب ترے نام سے آغازِ سخن کرتا ہے

ہر ادا دل میں اتر جاتی ہے مستانے کی

ہم تو بس نسبتِ سرکار پہ اتراتے ہیں

بات ورنہ تو نہ تھی کوئی بھی اترانے کی

عشقِ صدیق سے یہ درس ملا ہے خاؔلد

زیست ہے شمع کی آغوش میں پروانے کی

16 views
bottom of page