خاتم پیغمبران فریاد ہے
- Naat Academy
- Aug 16, 2021
- 1 min read
خاتم پیغمبران فریاد ہے دست گیر بے کساں فریاد ہے
درد دل نے روز تڑپایا مجھے اے طبیب مہربان فریاد ہے
رحمت عالم تمہارا ہے لقب رہنمائے گمرہان فریاد ہے
اے حبیب خاص محبوب خدا میری تم سے ہر زمان فریاد ہے
آپ کی در گاہ ہے دار الشفا اس لئے میری یہاں فریاد ہے
کاؔفی عاصی کو بخشا لیجئے جو تمہارا مدح خواں فریادہے