نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

سب نام ہیں گم جس میں وہ ہے نام خدا کا

سب نام ہیں گم جس میں وہ ہے نام خدا کا

سب نام ہیں گم جس میں وہ ہے نام خدا کا

یہ کام ہے وہ کام ہے ہر کام خدا کا

مسجود کہیں غیر نہ معبود کہیں غیر

بندہ ہے اک بندۂ اصنام خدا کا

بت خانۂ عالم میں ہے ہر بت صفت اس کی

تعظیم بتوں کی بھی ہے اکرام خدا کا

آغاز اسی سے ہے ہر انجام اسی سے

آغاز خدا کا ہے نہ انجام خدا کا

ہر نامہ حقیقت میں یہاں نامۂ حق ہے

ہر رنگ میں پیغام ہے پیغام خدا کا

اللہ کے ناموں کا احاطہ نہیں ممکن

ہر چیز ہے یاں ایک نیا نام خدا کا

ہر آن کے دل میں ہے امانت سخن حق

ہر چیز یہاں لائی ہے پیغام خدا کا