نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

خدا کا ہر تصور ذہن انسانی کی خلاقی

خدا کا ہر تصور ذہن انسانی کی خلاقی

خدا کا ہر تصور ذہن انسانی کی خلاقی

یہ خلاقی ہے رنگ انفسی و رنگ آفاقی

خدا کی ذات عالی انفس و آفاق سے بالا

ہر اک تقئید سے بالا ہر اک اطلاق سے بالا

وہ لا محدود ہے محدود اس کی ذات کیا جانے

وہ خالق ہے بھلا مخلوق اس کی بات کیا جانے

خدا گھیرے ہوئے ہے ہم کو گھر سکتا نہیں ہم سے

خبر کیا کیف و کم کو ہستئی بے کیف و بے کم سے

رسائی کند ذات حق تعالیٰ تک کہاں اپنی

خیال آرائیاں اپنی قیاس آرائیاں اپنی

ہم اپنے وہم کی مخلوق کو خالق بتاتے ہیں

خدا ہم کو بناتا ہے خدا کو ہم بناتے ہیں

جو پیدا کرنے والا ہے وہ پیدا ہو نہیں سکتا

جو خالق ہے وہ ہو مخلوق ایسا ہو نہیں سکتا

حقیقت کی خبر جب ماسوا کو ہو نہیں سکتی

خدا کی معرفت غیر خدا کو ہو نہیں سکتی