نعت اکیڈمی
Logo
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَ اَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

پوچھا گل سے یہ میں نے کہ اے خوبرو

تجھ میں آئی کہاں سے نزاکت کی بو

کس کی بو تجھ میں ہے کس کی رنگت ہے تو

ہنس کے بولا وہ گل طالبِ رنگ و بو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

کس کی شہرت دو عالم میں ہے کو بکو

کس کے جلوے ہیں اے ہم نشیں چار سو

دل میں کس نے کھلائے گل آرزو

نام کس کا لیا جائے ہے باوضو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

پھول کس نے چمن میں کیے سرخرو

حکم سے کس کے چلتی ہے صحرا میں لو

کس کی رحمت سے لبریز ہیں آب جو

کس نے انساں کو بخشی محبت کی خو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

طور پر کس کی موسیٰ سے تھی گفتگو

کر دیا کس نے داؤد کو خوش گلو

کس کو دیکھا تھا جبریل نے ہو بہو

عرش پر کون احمد کے تھا روبرو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو

کون ہے جس کو کہتے ہیں سب تو ہی تو

کس کی اللہ والوں کو ہے جستجو

کربلا میں بہا کس کی خاطر لہو

کس نے پرنمؔ کے اشکوں کو دی آبرو

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو