top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

حسن خورشید نہ مہتاب کا جلوہ دیکھو

حسن خورشید نہ مہتاب کا جلوہ دیکھو آؤ احمد کے کفِ پاکا تماشہ دیکھو

دیکھنے والو دیارِ شہِ بطحا دیکھو فرش کی گود میں ہے عرش معلیٰ دیکھو

چہرۂ ماہ کو بے داغ تو ہو لینے دو اس میں پھر جاکے کہیں عکس کفِ پا دیکھو

زاہد و خار صفت خلد بھی ہو جائے گی کاش تم کوچۂ شاہنشۂ بطحا دیکھو

خواہش جلوۂ سینا بھی بجا ہے لیکن طور بھی رشک کرے جس پہ وہ جلوہ دیکھو

میری تقصیر ہے کیا تیرے کرم سے بھی فزوں دیکھو تم اپنا کرم ہاتھ نہ میرا دیکھو

خالِ رخِ زلفِ معنبر کی سیاہی کا امیں خوش نصیبو مرا تاریک نصیبہ دیکھو

ان کے غم سے میری آنکھوں کو ملا اوج فلک نوک غمزہ پہ چمکتا ہے ستارہ دیکھو

چشم خاطر کو جو ہو نور بصیرت مقصود دیکھنے والو ذراگنبد خضریٰ دیکھو

کس نے سرکایا نقابِ رخِ روشن اخؔتر ہر طرف ایک قیامت سی ہے برپا دیکھو

14 views
bottom of page