top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

جاکے صبا تو کوئے محمد


جاکے صبا تو کوئے محمد ﷺ


لاکے سنگھا خوشبوئے محمدﷺ



چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ


دل میں بسا ہو شہر مدینہ


چشم لگی ہے سوئے محمدﷺ



حشر کا خوف ہے سب پر غالب


سب ہیں رضائے حق کے طالب


حق کی نظر ہے سوئے محمدﷺ



تشنہ دہان و غم ہے تمہیں کیا


ابر کرم اب جھوم کے برسا


لو وہ کھلے گیسوئے محمد ﷺ



رنگ ہے ان کا باغ جہاں میں


ان کی مہک ہے خلد و جناں میں


سب میں بسی خوشبوئے محمد ﷺ



شمس و قمر ہیں ارض و فلک میں


جن و بشر میں حورو ملک میں


عکس فگن ہے روئے محمد ﷺ



مشک و گلاب و عودو عنبر


خاک میں ڈالوں سب کے اوپر


پاؤں اگر خوشبوئے محمد ﷺ



ہونہ کبھی تا حشر نمایاں


ایسا ہلالِ عید ہو قرباں


دیکھے اگر ابرو ئے محمد ﷺ



سیف خدا پر جنگ ہو آساں


ہو غزوات میں فتح نمایاں


اے تری شوکت موئے محمدﷺ



دین کے دشمن ان کو ستائیں


دیں یہ ہمیشہ ان کو دعائیں


سب سے نرالی خوئے محمدﷺ



ہو نہ جمیل قادری مضطر


ہاتھ اٹھاکر حق سے دعا کر


مجھ کو دکھا دے کوئے محمد ﷺ



مولانا جمیل الرحمن قادری علیہ رحمہ

30 views

Recent Posts

See All
bottom of page