top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

اعمال کے صدف کو نگینہ ملا ہے آج

اعمال کے صدف کو نگینہ ملا ہے آج بندوں کو مغفرت کا خزینہ ملا ہے آج

تعمیر ہو رہی ہے عطاوں کی کائنات ہر قلب کو سُرُور کا سینہ ملا ہے آج

مجرم بھی جاسکیں گے کرم کی پناہ میں پائے طلب کو فیض کا زینہ ملا ہے آج

رکھدیجئےجبینِ وفا، چشمِ تَر کے ساتھ مقبول بندگی کا قرینہ ملا ہے آج

فرمارہاہےرب،کہ میں راضی ہوں مومنو شمعِ دعا کو نورِ “رضینا ” ملا ہے آج

لوگو ! شبِ برات مبارک ہو آپکو دستِ کرم سے جامِ شبینہ ملا ہے آج

سیراب ہورہے ہیں غلامان مصطفٰی میخانۂ رسول کا مینا ملا ہے آج

دل کی سیاہی مٹ گئ توبہ کےنور سے ہستی کو ایک گوہرِ بینا ملا ہے آج

شیطان کیا ڈبوئےگا، بحر گناہ میں عفو وکرم کا ہمکو سفینہ ملا ہے آج

اشکوں سے دُھل گیا ہے غبارِ دل و نظر بےچینیوں کو ، باغ سکینہ ملا ہے آج

کچھ وہ ہیں جنکےنام پہ لکھدی گئ ہے موت کچھ وہ ہیں جنکو اور بھی “جینا” ملا ہے آج

حج کےبھی ہورہےہیں اِسی شب میں فیصلے خوش بخت ہیں وہ،جنکو مدینہ ملاہےآج

تابِندہ اِسلئے ہـے ، فریدی مرا قلم لعلِ سخن کا مجھکو دفینہ ملا ہے آج

3 views
bottom of page