top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

آئینہ منفعل ترے جلوے کے سامنے

آئینہ منفعل ترے جلوے کے سامنے ساجد ہیں مہرومہ ترے تلوے کے سامنے

جاری ہے حکم یہ کہ دوپارہ قمر ہوا انگشت مصطفیٰ کے اشارے کے سامنے

کیوں دربدر فقیر تھا تمہارا کرے سوال جب تم ہو بھیک مانگنے والے کے سامنے

یہ وہ کریم ہیں کہ جو مانگو وہی ملے اے سائلو چلو تو دعا لے کے سامنے

منگتا کی غرض شاہ مدینہ قبول ہو تربت بنی ہو آپ کے روضے کے سامنے

رب کریم ہے یہ دعا میری روز حشر محبوب میں نہ ہوں ترے پیارے کے سامنے

وزن عمل کا خوف ہو کیوں مجھے اثیم کو سرکار ہوں گے خود مرے پلے کے سامنے

جنت تو کھینچتی ہے کہ میری طرف چلو ایمان لےچلا ہے مدینے کےسامنے

شاہ و گدا فقیر سلاطین روزگار موجود ہے ہر ایک ترے روضے کے سامنے

آنکھیں ہوں بند لب پہ دعا دلمیں ہو درد پھیلے ہوں ہاتھ آپ کے قبے کے سامنے

اس طرح موت آئے تو ہو زندگی مری کعبے میں میں ہوں منہ ہو مدینے کے سامنے

کیا لطف ہوجو خاک مدینہ پہ میں مروں موجود تم بھی ہو مرے مردے کے سامنے

تو قیران کے گھر کی ہے منظور اس قدر کعبہ کا منہ کیا ہے مدینے کے سامنے

اہل نظر نے غور سے دیکھا تو یہ کھلا کعبہ جھکا ہوا تھا مدینے کے سامنے

وہ دن جمیلِ قادری رضوی کو ہو نصیب پڑھتا ہو نعت آپ کے روضے کے سامنے

قبالۂ بخشش

6 views
bottom of page