Skip to main content
Naatepaak

ہے کرم آپﷺ کا سرکارﷺ رسولِﷺ عربی

By January 1, 2022September 9th, 2022No Comments

ہے کرم آپﷺ کا سرکارﷺ رسولِﷺ عربی
پھر دکھایا مجھے دربار رسولِﷺ عربی

ایسے عاصی کو مدینے کا بنایا مہماں
جو ہے سر تا پا خطا کار رسولِﷺ عربی

بھردو بھر دو میرے آقاﷺ میری جھولی بھر دو
میں بھی ہوں حاضرِ دربار رسولِﷺ عربی

صدقہ حسنین کا دے دو مِرے آقاﷺ مجھ کو
میں کرم کا ہوں طلب گار رسولِﷺ عربی

واسطہ پیارے رضا کا تمہیں دیتا ہوں شہا
اپنا کہہ دو سگِ دربار رسولِﷺ عربی

عرضِ شاکرؔ میرے آقاﷺ ہے یہ وقتِ رخصت
پھر دکھانا مجھے دربار رسولِﷺ عربی

کلام:
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری